حکومتِ پاکستان ملک بھر میں کورونا ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنا نے اور موثر طریقے سے فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ پچھلے مضامین میں ہم نے آپ کو کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق خصوصی ہدایات فراہم کی تھیں اور کوویڈ-19 ویکسین کے حوالے سے اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی فراہم کئے تھے۔ اِس آرٹیکل میں ہم آپ کو پاکستان میں دستیاب کورونا ویکسینز، اِن کی اقسام اور ہر ویکسین کو لگانے کے لئے این سی او سی کی جانب سے پاکستان میں مقیم افراد کے لئے مقررہ کردہ عمر کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

اِس وقت پاکستان بھر میں 5 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد مفت کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ تاہم 12 سے 18 سال کے افراد کے لئے ‏مخصوص ویکسین برانڈ ‏مختص کئے گئے ہیں۔ جب کہ 5 سے 12 سال کے بچوں کو صرف فائز-بائیو این ٹیک ویکسین لگائی جارہی ہے۔ ‏مذید معلومات کے لئے نیچے فراہم کردہ ہدایات پڑھیں۔

COVID-19 Vaccines.png

پاکستان میں دستیاب کورونا ویکسین برانڈز

تمام کورونا ویکسینز، جو اس وقت استعمال میں ہیں، استعمال کے لئے محفوظ قرار دینے سے پہلے جانچ کے کئی مراحل سے گزر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ، وزارت قومی صحت کی رہنمائی میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈی آر اے پی) کی جانب سے احتیاطی مطالعہ اور ویکسین ٹرائلز کے ڈیٹا پر غور کرنے کے بعد درج ذیل ویکسینز کو پاکستان میں استعمال کے لیے منظور کیا گیا ہے۔

پاکستان میں اس وقت مختلف اقسام کی کورونا ویکسینز دستیاب ہیں، اِن میں درج ذیل برانڈز شامل ہیں:

  1. فائزر بایو ٹیک
  2. سائنو فارم
  3. سینوواک-کورونا ویک
  4. موڈرنا
  5. آسٹرا زینیک
  6. سپٹنک
  7. کین سینو بائو
  8. پاک ویک

کورونا ویکسین کی افادیت

عالمی ادارہ صحت اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے مطابق، تمام منظور شدہ کورونا ویکسینز کورونا وائرس پر قابو پانے اور ہمیں سنگین بیماری اور ہسپتال میں داخل ہونے سے بچانے کےلئے موثر پائی گئی ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق اِن تمام ویکسینز کو بین الاقوامی سطح پر مختلف انفیکشن کی شرحوں کے ساتھ آزمایا گیا ہے، جس کی وجہ سے ہر ایک کے خلاف اِن ویکسینز کی افادیت کا اندازہ لگانے یا اِن کا موازنہ کرنے کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جاتی ہے۔ آپ کو کوئی بھی آسانی سے دستیاب کورونا ویکسین لگوانی چاہئے، جب تک کہ حکومتی حکام کی طرف سے اِس کے استعمال کے برعکس ہدایات نہ دی جائیں۔

یہ جاننے کے لئے کہ کورونا ویکسین کس طرح لوگوں کو بیماری سے بچاتی ہیں، نیچے دی گئی معلوماتی ویڈیو دیکھیں۔

کورونا ویکسین کے لئے ہدایات، ممکنہ ضمنی اثرات، اور ہر ویکسین کے لئے شہریوں کی مقرر کردہ عمر

ذیل میں پاکستان میں ہر ایک برانڈ کی کورونا ویکسین کی دستیابی، ممکنہ ضمنی اثرات، اور تجویز کردہ عمر کا ایک جائزہ موجود ہے۔ جیسا کہ وزارت قومی صحت نے تجویز کیا ہے۔ ہر ویکسین برانڈ کے بارے میں مزید تفصیلات پڑھنے کے لئے، آپ حکومتِ پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلی ہدایات دیکھنے کے لئے ویکسین کے نام پر کلک کر سکتے ہیں۔

نوٹ: نیچے دی گئی ہدایات این سی او سی کی فراہم کردہ تجاویز پر مبنی ہیں۔ ویکسینز پر دستیاب نئی سائنسی تحقیق، ویکسینز کی تعداد میں اضافے اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے اعلی سطح پر کئے جانے والے تجزیے اور فیصلوں کی روشنی میں اِن ہدایات میں وقت سے وقت تک تبدیلی آسکتی ہے۔

جو لوگ ویکسین کے لئے اہل نہیں

خوراک کے درمیان وقفہ

ممکنہ ضمنی اثرات

اہلیت

خوراک کی تعداد

فائزر

وہ لوگ جو پہلے ہی ویکسین کی مکمل خوراک حاصل کر چکے ہیں اور انہیں سفر کے لئے اضافی شاٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

 

 12 سال سے کم عمر بچے۔

 

جن افراد کو ویکسینیشن لگواتے وقت بخار ہو۔

 28 دن

انجکشن کی جگہ پر درد، لالی اور سوجن۔

 

سستی، سر درد، اور

 

پٹھوں میں درد۔

سردی لگنا، بخار اور متلی۔

 

 

 

 

12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد۔

 

کمزور قوت مدافعت والے افراد (12 سال اوراس سے زیادہ عمر کے افرد کے لئے)۔

 

بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کے لئے اضافی خوراک بھی دستیاب ہے۔

 

 

2

سائنو فارم

وہ بچے جو 12 سال سے کم عمر بچے۔

 

وہ افراد جو قلیل مدتی ادویات کے استعمال کی وجہ سے دائمی طور پر قوت مدافعت کی کمزوری کا شکار ہوں ایسے افراد دوائی چھوڑنے کے 28

دن بعد ویکسین لگوا سکتے ہیں، تاہم ویکسین کے موثر اثر کا امکان کم ہوگا۔ ایسے افراد کو ویکسین لگوانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کونا چاہیے۔

 

جن افراد کو ویکسینیشن لگواتے وقت بخار ہو۔

 

وہ افراد جو کورونا وائرس سے بیمار ہوں، بیماری کے دوران ویکسین نہ لگوائیں۔

28 دن

جسم میں درد یا سستی۔

 

سر درد۔

 

انجکشن کی نظر میں درد یا لالی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

12 سال اور اس

 سے زیادہ عمر کے افراد۔

 

وہ افراد جن کا مدافعتی نظام کمزور ہے جو انہیں کورونا وائرس کے انفیکشن سے شدید بیماری کا شکار بنا سکتا ہے۔

 

حاملہ خواتین اور وہ مائیں جو دودھ پلا رہی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

2

سینوواک-کورونا ویک

وہ بچے جو 12 سال سے کم عمر بچے۔

 

سینوویک یا کسی دوسری غیر فعال وائرس والی ویکسین پر اعصابی مسائل کا سامنا کرنے والے افراد۔

 

جن افراد کو ویکسینیشن لگواتے وقت بخار ہو۔

 

وہ افراد جو کورونا وائرس سے بیمار ہوں، بیماری کے دوران ویکسین نہ لگوائیں۔

28 دن

جسم میں درد، تھکاوٹ، پٹھوں میں درد، جوڑوں کا درد یا سر درد۔

 

انجکشن کی جگہ پر سوزش، یا خارش۔

متلی، اسہال، بھوک میں کمی یا پیٹ میں درد۔

 

انجیکشن کی جگہ کا سخت ہونا۔

 

بخار، چکر آنا یا نیند آنا۔

ناک بہنا، ناک بند ہونا یا گلے میں خراش۔

 

 

 

12 سال اور اِس سے زیادہ عمر کے افراد۔

 

وہ افراد جن کا مدافعتی نظام کمزور ہے جو انہیں کورونا وائرس کی انفیکشن سے شدید بیماری کا شکار بنا سکتا ہے۔

 

حاملہ خواتین اور وہ مائیں جو دودھ پلا رہی ہیں۔

 

 

 

 

 

 

2

مڈرنا

18 سال سے کم عمر افراد۔

 

جن افراد کو ویکسین سے الرجی ظاہر ہوئی ہے (ہلکی یا شدید دونوں)۔

 

جن افراد کو ویکسینیشن لگواتے وقت بخار ہو۔

 

وہ افراد جو کورونا وائرس سے بیمار ہوں، بیماری کے دوران ویکسین نہ لگوائیں۔

 

28 دن

جسم میں درد، پٹھوں میں درد، سر درد یا بخار

 

انجکشن کی نظر میں سوجن، لالی یا درد

 

دل یا دل کے ارد گرد سوزش (بہت نایاب)

 

 

 

 

 

 

 

 

18 سال اور اِس سے ذیادہ عمر کے افراد۔

 

حاملہ خواتین اور وہ مائیں جو دودھ پلا رہی ہیں۔

 

16 سال اور اس سے زیادہ عمر کے طلباء جو سٹوڈنٹ ویزا پر بیرون ملک سفر کر رہے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

2

آسٹرا زینیکا

18 سال سے کم عمر افراد

 

وہ خواتین جن کی عمر 40 سال سے کم ہے (جب تک وہ رضامندی کا فارم جمع نہ کرائیں – رضامندی فارم کے نمونے کے لئے، یہاں کلک کریں

 

وہ لوگ جنہوں نے پہلی خوراک کے بعد خون کے جمنے کی اطلاع دی۔

وہ لوگ جن کو معدے کے مسائل ہیں جیسے خون بہنا۔

 

 کم پلیٹ لیٹس والے لوگ جن کی رگوں یا شریانوں میں رکاوٹ پائی گئی ہے۔

 

جن افراد کو ویکسینیشن لگواتے وقت بخار ہو۔

 

وہ افراد جو کورونا وائرس سے بیمار ہوں، بیماری کے دوران ویکسین نہ لگوائیں۔

28 دن

انجکشن کی جگہ پر سوجن، لالی یا درد۔

 

جسم میں درد، پٹھوں میں درد، سر درد، بے چینی یا بخار یا متلی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

40 سال سے زیادہ عمر کے افراد۔

 

18 اور اس سے زیادہ عمر کے افراد – وہ لوگ جنہوں نے پہلی خوراک بیرون ملک حاصل کی ہے اور ان کی دوسری خوراک پاکستان میں ہونے کے دوران دی گئی ہے۔

 

18 اور اس سے زیادہ عمر کے افراد۔

جنہیں سفری مقصد کے لئے آسٹرا زینیکا لگوانا ضروری ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

2

سپٹنک

18 سال سے کم عمر افراد

 

وہ افراد جو ویکسینیشن کے بعد شدید پیچیدگیوں کا شکار ہوئے ہوں۔

تھومبوسائٹوپینیا والے افراد کو احتیاط کے ساتھ اسپوٹنک دی جانی چاہئے، اور ایسے افراد جن میں خون کی بیماریاں ہوں۔

 

جن افراد کو ویکسینیشن لگواتے وقت بخار ہو۔

 

وہ افراد جو کورونا وائرس سے بیمار ہوں، بیماری کے دوران ویکسین نہ لگوائیں۔

 

 

21 دن

انجکشن کی نظر میں سوجن، لالی یا درد۔

 

جسم میں درد، بخار یا تھکاوٹ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد۔

 

وہ افراد جن کو ایک سے زیادہ دائمی بیماری ہے۔

 

وہ مائیں جو دودھ پلا رہی ہیں۔

 

حاملہ خواتین کو ویکسین لگوانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

2

کین سینو بائو

18 سال سے کم عمر افراد

 

حاملہ خواتین۔

 

وہ افراد جو قلیل مدتی ادویات کے استعمال کی وجہ سے دائمی طور پر قوت مدافعت کی کمزوری کا شکار ہوں۔ ایسے افراد دوائی چھوڑنے کے 28 دن بعد ویکسین لگوا سکتے ہیں، تاہم ویکسین کے موثر اثر کا امکان کم ہوگا۔ ایسے افراد کو ویکسین لگوانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کونا چاہیے۔

 

جن افراد کو ویکسینیشن لگواتے وقت بخار ہو۔

 

وہ افراد جو کورونا وائرس سے بیمار ہوں، بیماری کے دوران ویکسین نہ لگوائیں۔

 

 

-

انجکشن کی جگہ پر سوجن، لالی یا درد۔

جسم میں درد، بخار یا تھکاوٹ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

1

پاک ویک

18 سال سے کم عمر افراد

 

وہ مائیں جو دودھ پلا رہی ہیں۔

 

حاملہ خواتین۔

 

دمہ کے شکار افراد،

وہ افراد جن کو مرگی، دورے یا دماغی بیماری ہے۔

 

جن افراد کو ویکسینیشن لگواتے وقت بخار ہو۔

 

وہ افراد جو قلیل مدتی ادویات کے استعمال کی وجہ سے دائمی طور پر قوت مدافعت کی کمزوری کا شکار ہوں۔ ایسے افراد دوائی چھوڑنے کے 28 دن بعد ویکسین لگوا سکتے ہیں، تاہم ویکسین کے موثر اثر کا امکان کم ہوگا۔ ایسے افراد کو ویکسین لگوانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

 

 

وہ افراد جو کورونا وائرس سے بیمار ہوں، بیماری کے دوران ویکسین نہ لگوائیں۔

 

 

 

-

انجکشن کی جگہ پر سوجن، لالی یا درد۔

 

جسم میں درد، بخار یا تھکاوٹ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

1

 

ممکنہ ضمنی اثرات اور کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانے کے فوائد

کورونا ویکسینز کے ممکنہ ضمنی اثرات اور ویکسین لگوانے کے فوائد جاننے کے لئے وزارتِ صحت کی جانب سے یہ معلوماتی ویڈیو دیکھیں۔

کون سے افراد فوری طور پر کورونا ویکسین نہیں لگوا سکتے؟

حکومتِ پاکستان 5 سال یا اِس سے زیادہ عمر کے شہریوں کو کورونا ویکسین مفت فراہم کر رہی ہے، تاہم کچھ شرائط جن کے تحت چند افراد ویکسین لگوانے کے لئے اہل نہیں ہیں یا انہیں ویکسین تاخیر سے لگوانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے، اِن میں درج ذیل افراد شامل ہیں:

- وہ افراد جن کو کسی مخصوص برانڈ کی ویکسین کے اجزا سے الرجی ہو۔

- کمزور قوت مدافعت کے شکار افراد جو:

 i). ادویات کی وجہ سے کمزور قوت مدافعت کا شکار ہیں۔ ایسے افراد ڈاکٹر سے مشورے کے بعد دوائی ختم ہونے کے 28 دن بعد ویکسین لگوا سکتے ہین۔

 ii). دائمی طور پر کمزور قوت مدافعت کے شکار افراد کو ویکسین لگائی جا سکتی ہے، لیکن اِس کی افادیت کم ہو سکتی ہے۔ 

- جن افراد نے کسی بھی قسم کے ٹرانسپلانٹ یا سرجری کروائی ہے۔ 

- انہیں تین ماہ انتظار کرنا چاہیے اور پھر ویکسین لگوانی چاہیے۔

- کیموتھراپی سے گزرنے والے کینسر کے مریضوں کو اپنے کیموتھراپی سیشن کے بعد 28 دن تک انتظار کرنا چاہیے تاکہ وہ ویکسین لگائیں۔

نوٹ: اگر آپ کو کسی قسم کی شدید بیماری ہے، تو بہتر ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے پہلے کسی طبی ماہر سے رجوع کریں۔

این سی او سی کی ہدایات اور صحت تحفظ ہیلپ لائن

کورونا وائرس ویکسینیشن اور دیگر معلومات کے لئے این سی او سی کی ویب سائٹ دیکھیں۔ آپ حکومت پاکستان کی صحت تحفظ ہیلپ لائن پر بھی 1166 ڈائل کرکے کورونا وائرس سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

 اپنے سوال بولو کو بھیجیں!

کیا آپ کا کورونا ویکسینیشن کے بارے میں کوئی سوال ہے؟ ملک میں مختلف خدمات بشمول کورونا ویکسینیشن کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لئے آپ ہمیں بولو فیس بک پیج پر نجی پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ہماری ٹیم پیر سے جمعہ صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک سوالات کے جواب دیتی ہے۔