اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) پاکستان نے حکومت پاکستان کے تعاون سے ملک میں مقیم افغان مہاجرین کے لیے یک وقتی نقد امدادی پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد ملک میں موجود تیئس لاکھ افغان مہاجرین کی مدد کرنا ہے جو 2022 کے موسم گرما میں سیلاب اور موجودہ مہنگائی سے متاثر ہوئے ہیں۔ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو ان کے خاندان کے افراد کے لحاظ سے 25,000 پاکستانی روپے تک ملیں گے۔
اندازوں کے مطابق، پاکستان میں تقریباً 1.4 ملین رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے پاس حکام کی جانب سے جاری کردہ پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈز ہیں۔ جبکہ 0.84 ملین افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) کے ساتھ غیر رجسٹرڈ ہیں۔ مزید برآں، تقریباً 0.7 ملین افغان مہاجرین پاکستان میں کسی نہ کسی شناختی دستاویز کے ساتھ رہتے ہیں۔
اس مضمون میں، ہم افغان مہاجرین کے لیے یو این ایچ سی آر کے امدادی پروگرام کی اہلیت کے معیار، رقم کی مقدار، نقد رقم حاصل کرنے کے عمل، اور انکوائری یا شکایات کے طریقہ کار پر بات کریں گے۔
اہلیت کا معیار
افغان پناہ گزین جو درج ذیل معیار پر پورا کرتے ہیں یک وقتی نقد امدادی پروگرام کے اہل ہیں:
پاکستان میں موجود افغان مہاجرین جن کے پی او آر کارڈز کی میعاد جون 2023 میں ختم ہو رہی ہے۔ -
ایسے افغان مہاجرین جن کے پاس پی او آر کارڈ کی میعاد 31 دسمبر 2015 کو ختم ہو گئی ہے۔ انہیں اپنے قریبی - پی او آر کارڈ موڈیفیکیشن (پی سی ایم) سنٹر کا دورہ کرنا ہو گا ، اپنی دستاویزات کی تجدید کرانی ہو گی ، نیا سمارٹ کارڈ حاصل کرنا ہو گا، اور اپنے غیر رجسٹرڈ فیملی ممبران کو رجسٹر کرانا ہو گا۔
31 دسمبر 2020 سے پہلے یو این ایچ سی آر کے ساتھ رجسٹرڈ پناہ کے متلاشی اور مہاجرین جن کے پاس درست- دستاویزات موجود ہیں۔
زائد المیاد مہاجر کارڈ یا پناہ کے سرٹیفکیٹ کے حامل افغان مہاجرین کو اپنی دستاویزات کی تجدید کے لیے یو این ایچ- سی آر کے اس دفتر جانا ہو گا جہاں ان کا کیس درج کیا گیا تھا۔
نقد رقم کی مقدار
نقد رقم کی مقدار کا انحصار افغان مہاجرین کے خاندان کے افراد کی تعداد پر منحصر ہے جو کے یو این ایچ سی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ یو این ایچ سی آر کی طرف سے دی گئی حد درج ذیل ہے۔
خاندان کے ارکان کی تعداد | پاکستانی روپے میں نقد رقم کی مقدار |
ایک رکنی خاندان | 10,000 |
دو رکنی خاندان | 13,000 |
تین رکنی خاندان | 16,000 |
چار رکنی خاندان | 19,000 |
پانچ رکنی خاندان | 22,000 |
چھ یا اس سے زیادہ افراد پر مشتمل خاندان | 25,000 |
نقد رقم کی تقسیم کا دورانیہ
نقد رقم کی تقسیم فروری 2023 سے شروع ہوگی۔ اہل پی او آر کے حامل افراد کو 8245 سے ان کے پی او آر کارڈ نمبر اور نقد رقم کی مقدار کے ساتھ ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ جب کہ پناہ گزین کارڈ یا یو این ایچ سی آر کے جاری کردہ پناہ کے سرٹیفکیٹ کے حامل مہاجرین سےیو این ایچ سی آر یا اس کے شراکت داروں کی جانب سے نقد رقم کی تقسیم کی تاریخ اور مقام کے بارے میں سے رابطہ کیا جائے گا۔
نقد وصول کرنے کا طریقہ کار
پی او آر کارڈ کے حامل افراد کے لیے نقد وصول کرنے کا طریقہ کار مہاجرین کارڈ یا یو این ایچ سی آر کے جاری کردہ پناہ گزین سرٹیفیکیٹس سے مختلف ہے۔
پی او آر کارڈ کے حامل افراد جن کے فون نمبر ںادرا کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں
جن پی او آر کارڈ ہولڈرز کے فون نمبر نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں ان کو نقد رقم کی تقسیم کا طریقہ کار درج ذیل ہے:
1- پی او آر کارڈ کے حامل افراد جن کے فون نمبر ںادرا کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، اپنے فون پرحبیب بینک لمیٹڈ - ایچ بی ایل کنیکٹ - موبائل بینکنگ اکاونٹ کی جانب سے ان کے پی او آر کارڈ نمبر، رقم کی مقدار، اور ہیلپ لائن نمبر 111-425-111-042 کے ساتھ ایک ایس ایم ایس موصول ہو گا۔
2- ایچ بی ایل کنیکٹ سے ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد، خاندان کے سربراہ کو اپنے پی او آر کارڈ کے ساتھ قریبی ایچ بی ایل کنیکٹ شاپ یا ایجنٹ کے پاس جانا ہوگا (اگر خاندان کا سربراہ رقم وصول نہ کر سکے تو خاندان کو یو این ایچ سی آر سے ان کے رابطہ نمبر پر رابطہ کرنا چاہیے)۔
3 - آپ کے ایچ بی ایل کنیکٹ شاپ پہنچنے کے بعد خاندان کے سربراہ کو اپنا اصل کارڈ ایچ بی ایل کنیکٹ ایجنٹ کو دکھانا ہوگا۔ ایجنٹ ان کا پی او آر کارڈ نمبر سسٹم میں داخل کرے گا، جس میں قابل وصول نقد رقم ظاہر ہوگی۔
4- پی او کارڈ نمبر درج کرنے کے بعد، ایجنٹ فنگر پرنٹس کے ذریعے نادرا ڈیٹا بیس سے پی او آر کارڈ ہولڈر کی شناخت کی تصدیق کرے گا۔
4- تصدیق کا عمل مکمل ہونے کے بعد، ایجنٹ کا سسٹم ادائیگی کو "کامیاب" کے طور پر دکھائے گا۔ اگر ادائیگی "کامیاب" ہے، تو پی او آر کارڈ ہولڈر کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ 8425 سے ایس ایم ایس میں بیان کردہ درست رقم وصول کریں۔
پی او آر کارڈ کے حامل افراد جن کے فون نمبر نادرا کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں
پی او آر کارڈ ہولڈرز جنہوں نے اپنے پی او آر کارڈ بنواتے وقت اپنے فون نمبر نادرا کے پاس رجسٹرڈ نہیں کرائے یا اپنے فون نمبرز تبدیل کیے ہیں، وہ قریبی پی سی ایم سنٹر پر جائیں اور اپنے فون نمبر نادرا کے سسٹم میں اپ ڈیٹ کرائیں۔ ایک بار جب وہ اپنا نمبر اپ ڈیٹ کرتے ہیں، تو انہیں کارڈ ایچ بی ایل کنیکٹ سے اپنے پی او آر کارڈ نمبر اور نقد رقم کے ساتھ ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ نقد وصول کرنے کا طریقہ اوپر جیسا ہی ہے۔
ںوٹ: بینک آپ کو صرف 8425 کے ذریعے پیغام بھیجے گا۔ کسی دوسرے نمبر سے نقد امدادی پروگرام سے متعلق پیغام جعلی ہے یا دھوکہ دہی سکیم کا حصہ ہے۔ براہ کرم، ان نمبروں سے اپنی ذاتی معلومات شئیرنہ کریں۔ ایچ بی ایل بینک کنیکٹ شاپ یا ایجنٹ حبیب بینک لمیٹڈ کی شاخوں اور اے ٹی ایم سے مختلف ہیں۔ آپ ایچ بی ایل بینک کی شاخوں یا اے ٹی ایم سے نقد رقم وصول نہیں کر سکتے۔ آپ اس لوگو سے بینک کی دکانوں یا ایجنٹوں کی شناخت کر سکتے ہیں۔ |
ایچ بی ایل کنیکٹ کی دکانیں پورے پاکستان میں موجود ہیں۔ اگر آپ کو اپنے قریب ایچ بی ایل کنیکٹ شاپ نہیں مل رہی تو ایچ بی ایل کنیکٹ ہیلپ لائن 111-425-111-021 پر رابطہ کریں۔
وہ مہاجرین جن کے پاس رفیوجی کارڈ یا یو این ایچ سی آر نے جاری کردہ پناہ گزین سرٹیفکیٹ موجود ہیں
جن پناہ گزینوں کے پاس 31 دسمبر 2020 سے پہلے یا اس سے پہلے کا رفیوجی کارڈ یا یو این ایچ سی آر کی طرف سے ایشو کیا گیا پناہ گزین سرٹیفکیٹ ہے، انہیں یو این ایچ سی آر یا اس کے شراکتی ادارے کی جانب سے نقد رقم کی تقسیم کی تاریخ اور مقام کے بارے میں کال موصول ہوگی۔
نوٹ: نقد امداد حاصل کرنے کے لیے کوئی فیس نہیں ہے۔ یہ بالکل مفت پروگرام ہے۔ اگر ایچ بی ایل کنیکٹ بینک کا ایجنٹ یا یو این ایچ سی آر کے شراکتی ادارے کا کوئی فرد آپ سے فیس ادا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے یا کسی قسم مطالبہ کرتا ہے، تو اسے ادا نہ کریں، اور فوری طور پر یو این ایچ سی آر کو اطلاع دیں۔ |
شکایت یا انکوائری رجسٹریشن
یو این ایچ سی آر پاکستان حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ مہاجرین انکوائری یا شکایات کی صورت میں ان سے رابطہ کریں اگر،
۔ خاندان کا سربراہ موت، بیماری، معذوری یا کسی اور وجہ سے ایجنٹ سے نقد رقم وصول کرنے سے قاصر ہے۔-
۔ پناہ گزین کو لگتا ہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ دہی کی جا رہی ہے یا انہیں دھوکہ دیا گیا ہے۔-
۔ ایچ بی ایل، یو این ایچ سی آر یا اس کے شراکتی ادارے کا نمائندہ مہاجرین کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے یا ان - سے کوئی مطالبہ کرتا ہے جو کہ مالی، جنسی، جسمانی مشقت وغیرہ جیسے کسی بھی نوعیت کا ہو سکتا ہے۔
۔ اگر انہیں رقم ادا نہیں کی جا رہی ہے تو انہیں کسی بھی وجہ سے 8425 سے ایس ایم ایس کے ذریعے بتایا گیا- تھا۔
مندرجہ بالا حالات میں، یو این ایچ سی آر سے درج ذیل ہیلپ لائن نمبرز پر یا ای میل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں۔
جگہ | اوقات کار | رابطہ نمبر | ای میل |
خیبر پختونخواۃ |
سوموار سے جمعہ صبح 8 سے شام 4:30 | 0800-11122 | pakpeprt@unhcr.org |
بلوچستان |
سوموار سے جمعہ صبح 10 سے شام 6:30 | 0331-1110237 | pakisprt@unhcr.org |
اسلام آباد، پنجاب، سندھ، اور آزاد جموں کشمیر |
سوموار سے جمعہ صبح 8 سے شام 6:00 ہفتہ ، اتوار صبح 10 سے شام 5:00 | 0304-111437 | pakquprt@unhcr.org |
بولو سے پوچھیں
اگر آپ افغان پناہ گزین ہیں جو پاکستان میں خدمات کے بارے میں معلومات کے خواہاں ہیں، تو آپ ہمیں بولو فیس بک پیج یا ویب سائٹ چیٹ باکس کے ذریعے ایک نجی پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ہماری ماڈریٹرز کی سرشار ٹیم پیر سے جمعہ صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک سوالات کا جواب دیتی ہے۔