تحفظ سے مراد ایسے اقدامات یا وسائل ہیں جن کے ذریعے انسانی جان اور مال کو درپیش مسائل اور خطرات کو کم کیا جاسکے۔ تحفظ سے جڑے معملات میںجسمانی تحفظ، قانونی حقوق سماجی مدد، اور ضروری خدمات تک رسائی سمیت وسیع پیمانے پر پہلوؤں احاطہ کیا جاتا ہے۔ خواتین اور بچوں کے تناظر میں تحفظ سے مراد ان میں مسائل او غیر منصفانہ رویوں کا سدباب جو ان کے حقوق اور شخصی وقار کو مجروح کرنے کا باعث بن رہے ہو۔
اگر آپ یا آپ کےارد گرد کسی بھی فرد کو کسی بھی قسم کے تشدد – جس میں ذہنی ،جسمانی یا کسی بھی قسم کی ہراسانی شامل ہے- کا سامنا ہو۔ یا اگر آپ کو لگتا ہوکہ آپ کے بنیادی انسانی حقوق اور وتشخصکی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو آپ اس حوالے سے حکام اور ماہرین سے معاونت حاصل کرنے کے لیے درج ذیل ہیلپ لائنز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ حکومت سندھ نے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کی شراکت سے ان ہیلپ لائنز کو قائم کیا ہے ۔ یہ ہیلپ لائنز قانونی مشاورت سے لے کر متاثرہ افراد کو پناہ فراہم کرنے تک کی خدمات مہیا کرتی ہیں۔
حکومتی ہیلپ لائنز
انسانی حقوق اور تحفظ سے جڑی خدمات
وزارت انسانی حقوق کی ہیلپ لائن
اگر آپ کو یا آپ کے اردگرد کے افراد کو کسی بھی قسم کے تشدد یا انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی صورت میں مفت قانونی مشاورت یا امداد کی ضرورت ہو تو آپ وزارت انسانی حقوق پاکستان کی ہیلپ لائن 1099 پر کال کر سکتے ہیں۔
سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی
اگر آپ بچوں کے ساتھ بدسلوکی کا مشاہدہ کر رہے ہیں یا آپ کو خدشہ ہے کہ کوئی بچہ خطرے میں ہے تو آپ 1121 پر کال کر کے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کو رپورٹ کر سکتے ہیں۔
ای میل: scpasindh@gmail.com
scpa.sindh.gov.pk ویب سائٹ
روٹیکشن یونٹ مدگار
وہ خواتین جو گھریلو تشدد کا نشانہ بن رہی ہیں وہ مدد حاصل کرنے کے لیے 1098 پر کال کر سکتی ہیں۔ مددگار یونٹ تشدد کی شکار خواتیں کو احساساتی معاونت ، قانونی چارہ جوئی کے بارے میں معلومات خواتین کے حقوق کے بارے میں آگاہی اور دیگر معلومات فراہم کرتا ہے۔
سندھ پولیس
ہنگامی حالات، یا جرائم کے پیش نظر امداد حاصل کرنے کے لیے سندھ پولیس سے 15 کے ذریعے سے رابطہ کریں ۔ سندھ پولیس کے افسران کو صوبے بھر میں تمام شہریوں کی سلامتی اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور موثر جواب دینے کی تربیت دی جاتی ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کمپلینٹ سیل
اگر آپ کو سندھ میں پولیس کے طرز عمل یا خدمات کے بارے میں کوئی شکایات یا خدشات ہیں تو براہ کرم انسپکٹر جنرل آف پولیس کمپلینٹ سیل 1715 پر رابطہ کریں۔
CPLC (شہری-پولیس رابطہ کمیٹی)
اگر آپ کو سیکیورٹی سے متعلق مسائل، جرائم کی اطلاع دینے، یا کراچی میں حفاظتی اقدامات کے بارے میں رہنمائی کے لیے مدد کی ضرورت ہو تو CPLC ہیلپ لائن 1102 پر کال کریں۔
صحت سے جڑے مسائل کے لیے خدمات
صحت تحفظ ہیلپ لائن
اگر آپ سے کسی بھی وجہ سے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین یا کوئی اور معمول کے حفاظتی ٹیکے لگانے رہ گئے ہیں تو آپ صحت تحفظ ہیلپ لائن سے 1166 پر رابطہ کرکے اس حوالے سے معاونت اور معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
یا آپ پاکستان پولیو ایریڈیکیشن پروگرام سے واٹس ایپ پر 03467776546 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
غیر سرکاری ہیلپ لائنز
پناہ یا بے گھری کی صورت میں خدمات
پناہ شیلٹر ہوم
مصیبت کے وقت ایک محفوظ پناہ گاہ تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ یا آپ کے کسی جاننے والے کو کراچی میں گھریلو تشدد یا کسی بھی وجہ سے بے گھر ہونے کی صورت میں پناہ اور تحفظ کی ضرورت ہے، تو وہ پناہ شیلٹر ہوم کی ہیلپ لائن 36360025 021
پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
صحت سے جڑے أمور کے لیے خدمات
پرائمری ہیلتھ کیئر انیشیٹو سندھ (PPHI)
اگر آپ کو صحت کے مسائل متعلق خدمات کے بارے میں کوئی سوال ہو یا آپ کو سندھ میں طبی وسائل تک رسائی کے لیے مدد کی ضرورت ہے، تو PPHI کی ہیلپ لائن080077755 پر کال کریں۔
تحفظ اورنفسیاتی صحت سے جڑے مسائل کے لیے خدمات
امنگ ہیلپ لائن
امنگ ایک 24/7 نفسیاتیصحت کی ہیلپ لائن ہے۔ یہہیلپ لائن ذہنی دباو اور شکن کے شکار افراد کو ماہر نفسیات سے جوڑتی ہے جو فون پر تھراپی فراہم کرتے ہیں۔ آپ امنگ کو 03117786264 پر کال کر سکتے ہیں۔
روزان ہیلپ لائن
روزان نوجوانوں، بچوں اور خواتین کو ذہنی، تولیدی اور جنسی صحت سے متعلق مسائل پر مفت مشاورت فراہم کرتا ہے۔ یہ ان خواتین کو بھی مدد فراہم کرتا ہے جو تشدد اور ایذا رسانی کا شکار ہوئی ہیں اور ساتھ ہی ان بچوں کو بھی مدد فراہم کرتی ہیں جو جنسی زیادتی کا شکار ہیں۔ آپ روزان ہیلپ لائن 03041111741 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
قانونی أمور کے لیے خدمات
لیگل ایڈ سوسائٹی
لیگل ایڈ سوسائٹی خواتین، بچوں، اقلیتی افراد اور دیگر پسے طبقات سے تعلق رکھنے والے افراف کو مفت قانونی معاونت فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ کو کسی قسم کی قانونی مسلے کے پیش نظر قانونی معاونتدرکار ہے تو آپ ان سے 080070806 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ لیگل ایڈسوسائٹی خواتین اور بچوں کے حقوق پر خصوصی توجہ کے ساتھ کام کرتی ہے۔
لیگل رائٹس فورم
اگر آپ کو قانونی چیلنجز کا سامنا ہے یا آپ قانونی معاملات پر رہنمائی کے خواہاں ہیں، تو 080058888 پر لیگل رائٹس فورم کی ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔
آن لائن ہراسانی رپورٹ کرنے کے لیے ہیلپ لائن
اگر آپ آن لائن ہراسانییا سائبر دھونس کا سامنا کر رہے ہیں، تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔ 080039393 پر سائبر ہراساں کرنے والی ہیلپ لائن آپ کو ان مشکل حالات سے گنمٹنے میں مدد اور رہنمائی فراہم کرسکتی ہے۔
بولو سے پوچھیں
اگر آپ کو پاکستان میں موجود سرکاری اور غیر سرکاری خدمات کے حوالے سے معلومات درکار ہیں تو آپ بولو کی ٹیم سے بولو کے فیس بک پیج یا بولو کی ویب سائٹ پر موجود چیٹ باٹ کے ذریعے سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔ بولو کے تربیت یافتہ ماڈریٹرز پیر سے جمعہ، صبح 9 سے شام 5 بجے تک آپ کے سوالات کا جواب دیتے ہیں۔