11 دسمبر، 2020 سے، حکومتِ پاکستان کی جانب سے پاکستان بھر میں عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
صرف مندرجہ ذیل کو ماسک پہننے سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے:
- 6 سال سے کم عمر بچے۔
- معذور افراد یا ذہنی بیماریوں سے دوچار افراد۔
- وہ لوگ جنہیں سانس لینے میں تکلیف ہو۔
- کھیلوں کی سرگرمیاں میں حصہ لینے والے افراد۔
یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ چہرے کے ماسک کا استعمال سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے اور ہاتھوں کے حفظان صحت کے طریقوں پر عمل کرنے کا متبادل نہیں ہے۔ ماسک پہننے سے آس پاس کے لوگوں کی حفاظت ہوتی ہے۔ یہ متاثرہ شخص سے وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ چاہے ایسے فرد میں علامات ہوں یا نہ ہوں۔ تاہم ، دھیان رہے کہ صرف ماسک ہی آپ کو کوویڈ-19 سے نہیں بچا سکتا۔
درج بالا کے علاوہ دوسرے اقدامات کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے، جیسا کہ:
- اپنی آنکھوں کو چھونے سے گریز کرنا۔
- اپنے ہاتھوں کو اکثر صابن اور پانی یا الکحل سے صاف کرنا۔
- دوسروں سے 1 میٹر کی دوری برقرار رکھنا۔
- بھیڑ والی جگہوں کے ساتھ ساتھ گلے ملنے اور مصافحہ سے پرہیز کرنا۔
آپ اس مضمون میں درج مختلف اقسام کے ماسک اور ان کو محفوظ طریقے سے پہننے کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ "چہرے کے ماسک کے لازمی استعمال" کے بارے میں بھی تفصیلی ہدایات یہاں حاصل کر سکتے ہیں۔
چہرے کے ماسک کے استعمال کے طریقے:
-
صرف اپنا ماسک استعمال کریں اور اپنا ماسک کسی اور کو نہ دیں۔
-
دوسرے لوگوں سے بات کرتے وقت اپنے ماسک کو نیچے کھینچنے یا اتارنے سے گریز کریں۔
-
اپنے ماسک کو اپنے بازو یا اپنی کلائی کے آس پاس نہ رکھیں اور اسے اپنی ٹھوڑی یا گردن تک نیچے نہ کھینچیں۔
کووڈ-19 جیسی علامات (بہتی ناک، بخار، تھکاوٹ اور خشک کھانسی) کی صورت میں، ماسک کا استعمال کریں جو ھیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تصدیق شدہ ہے۔ اگر آپ کو تکلیف محسوس ہو تو فوراً کسی میڈیکل ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
اگر آپ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے تو اس کے بارے میں مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں۔
میڈیکل فیس ماسک
-
عام طور پر میڈیکل یا سرجیکل فیس ماسک وائرس سے حفاظت میں سب سے زیادہ مدد دیتا ہے۔
-
سرجیکل ماسک ان لوگوں کے لئے تجویز کیے جاتے ہیں جن میں علامات پیدا ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، بشمول وہ افراد جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے، جنہیں پہلے سے ہی کوئی بیماری ہے، جو ابھی بیمار ہیں، یا جو خاندان کے بیمار افراد کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔
-
رجیکل ماسک ان لوگوں کے لئے بھی ہیں جن پہ شک ہو کے اُن میں کووڈ کے علامات ہے، وائرس سے متاثرہ ہیں یا دوسروں کو بھی انفیکشن سے بچانے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ براہ کرم یاد رکھیں کہ اگر آپ کاکوویڈ-19 ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو آپ کو کم سے کم 10 دن تک اکیلے ایک کمرے میں گھر میں رہنا ہوگا اور جب تک ٹیسٹ منفی نہ آئے باہر نہیں نکلنا چاہئے۔
-
سرجیکل ماسک صرف ایک وقت استعمال کے لئے ہیں اور زیادہ سے زیادہ 4-8 گھنٹوں تک استعمال ہوسکتے ہیں۔ انہیں بار بار استعمال نہ کریں۔
اپنے سرجیکل ماسک کو کیسے محفوظ طریقے سے استعمال اور تلف کیا جا سکتا ہے؟
ڈبلیو ایچ او نے آپ کے چہرے کے ماسک کو محفوظ طریقے سے پہننے اور اسے ضائع کرنے کے لئے کچھ بنیادی اصولوں کی وضاحت کے لئے ایک مختصر ویڈیو تیار کی ہے۔ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، آپ ان کے بتائے ہوئے طریقے پر عمل کریں۔
یہاں پر آپ اپنے میڈیکل ماسک کو محفوظ طریقے سے پہنینے کے بارے میں تفصیلی ہدایت حاصل کرسکتے ہیں۔
کپڑے سے بنے ماسک
فیبرک ماسک کپڑے سے بنے ماسک ہیں۔ کپڑے سے بنے ماسک ذاتی حفاظت کے لیے نہیں ہیں۔ تاہم، فیبرک ماسک آپ کے آس پاس کے لوگوں کی حفاظت کر سکتے ہیں اگر آپ کو انفیکشن ہے لیکن کوویڈ-19 علامات نہیں۔ براہ کرم یہ بات ذہن میں رکھیں کہ فیبرک ماسک سرجیکل سے کم موثر ہوتے ہیں۔
فیبرک ماسک سستے اور ماحول دوست ہیں، لیکن آپ کو ان کے معیار اور صفائی کے بارے میں محتاط رہنا ہوگا۔ کپڑے کے ماسک کو ایسا ہونا چاہئیے کہ:
- اس میں متعدد پرتیں شامل ہوں جس سے آپ آسانی سے سانس لے سکیں ۔موزوں فیبرک ماسک کے مواد اور ترکیب کے بارے میں مزید تفصیلات یہاں دیکھیں۔
- چہرے پہ فٹ ہو اور ناک، منہ، ٹھوڑی کو ڈھانپے۔
- صابن سے (60 ڈگری پر) دھویا جائے یا ہر استعمال کے بعد صاف کیا جائے۔
اپنے فیبرک ماسک خود بنانا کیسے سیکھیں؟
ڈبلیو ایچ او کے مطابق ، کپڑے کے ماسک کی تین پرتیں ہونی چاہئیں جن میں مندرجہ ذیل خصوصیات ہوں۔
- بیرونی پرت میں پانی سے بچنے والا مواد ہونا چاہئے جیسے پولی ایسٹر یا پولی پروپیلین۔
- درمیانی پرت ایک تہہ ہوسکتی ہے (مثال کے طور پر بنے ہوئے کپڑے کے علاوہ کوئی مواد) جو ایک فلٹر کی طرح کام کرتی ہے۔
- اندرونی تہے نمی جذب کرنے والی ہونی چاہیے جیسے روئی۔
اگر آپ خود اپنے فیبرک کا ماسک کی سلائی کرنا سیکھنا چاہتے ہیں تو، آپ انگریزی میں ہدایات یہاں سے حاصل کرسکتے ہیں۔
فیبرک ماسک کو محفوظ طریقے سے پہنیں اور دھونے کا طریقہ۔
- آپ فیبرک ماسک پہن سکتے ہیں اگر آپ خطرے کے شکار مخصوص گروپ میں شامل نہیں ہیں (6 سال سے کم عمر بچے ، معذور افراد یا وہ جنہیں سانس لینے میں دشواری ہو)۔ یہ خاص طور پر اس وقت اہم ہے جب آپ جسمانی طور پر فاصلے برقرار نہیں رکھ سکتے ، خاص طور پر بھیڑ میں یا غیر ہوادار اندرونی جگہ میں۔
- یقینی بنائیں کہ آپ اپنے کپڑے کا ماسک محفوظ طریقے سے استعمال کررہے ہیں۔
- کوویڈ-19 اور پاکستان میں نافذ اقدامات کے بارے میں اپنے مزید سوالات کے جوابات کے لیے آپ وزارت صحت کےعمومی سوالنامے کو دیکھ سکتے ہیں۔
آپ نے کوویڈ-19 کے دوران اپنے کپڑے کے ماسک کو کیسے محفوظ طریقے سے پہننا ہے اور کپڑے کے ماسک کو محفوظ طریقے سے پہنتے ہوئے کس چیز سے بچنا ہے،آپ اس بارے میں ہر طرح کی ہدایت یہاں سے حاصل کرسکتے ہیں۔
کوویڈ-19 کے دوران محفوظ طریقے سے چہرے کا ماسک پہننے کے لئے اشاروں کی زبان میں ہدایات
قومی ادارہ صحت کی جانب سے اشاروں کی زبان میں کوویڈ-19 سے بچاؤ کے لئے ماسک پہنے کی ہدایات اس ویڈیو میں دیکھیں۔
کوویڈ-19 اور پاکستان میں نافذ اقدامات کے بارے میں اپنے مزید سوالات کے جوابات کے لیے آپ پاکستان کی وزارت صحت کی طرف سے سوالنامہ دیکھ سکتے ہیں۔
ملک میں کوویڈ-19 سے متعلق مختلف ذرائع کے بارے میں ذاتی رہنمائی حاصل کرنے کے لئے، آپ ہمیں فیس بک پیج کے ذریعے ، پیر سے جمعہ، صبح 09:00 بجے سے دوپہر 05:00 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔