پاکستان اس وقت کوویڈ-19 کی چوتھی لہر کا شکار ہے۔ اس لہر کے دوران کورونا وائرس کی ڈیلٹا نامی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے جس سے لوگ شدید بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔
ماہ محرم کے دوران سماجی اور مذہبی اجتماعات کو کورونا وائرس کے پھیلاوٴ سے بچانے کے لئے حکومت پاکستان نے ہدایات جاری کی ہیں۔ اِن ہدایات کے باری میں مزید معلومات کے لئے نیچے دی گئی تفصیلات دیکھیں۔
سماجی اور مذہبی اجتماعات کے دوران کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر
ماہ محرم سے منسلک سماجی اور مذہبی سرگرمیوں میں مذہبی جلوس ، عوامی اور نجی اجتماعات شامل ہیں۔ ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا ، ان سرگرمیوں کے دوران کوویڈ-19 کے پھیلاؤ کو تیز کر سکتا ہے۔ انفیکشن کے خطرے سے بچنے کے لیے نیچے دی گئی احتیاطی تدابیر کی فہرست دیکھیں۔
1. اہم احتیاطی تدابیر
-
پرہجوم بازاروں سے بچیں اور خریداری کو ضروری اشیاء تک محدود رکھیں۔
-
مذہبی اجتماعات میں لوگوں کے درمیان کم از کم 1 میٹر کا سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔
-
اپنے ہاتھوں کو کثرت سے دھوئیں اور الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں۔
-
اپنے خاندان اور دوستوں میں ویکسینیشن کی حوصلہ افزائی کریں۔ سماجی اور مذہبی اجتماعات میں صرف ایسے افراد کو شرکت کی اجازت دی جائے جو ویکسین لگوا چکے ہوں۔
2. بزرگوں اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کے لیے احتیاطی تدابیر
- جو لوگ بیمار ہیں یا انہیں کوویڈ-19 کی کوئی علامات ہیں، مجالس میں شرکت سے گریز کریں۔
- 60 سال یا اس سے زیادہ عمر اور مہلک بیماری کا شکار افراد (جیسے ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب، پھیپھڑوں کی بیماری، گردوں کی بیماری، کینسر، وغیرہ) مذہبی یا سماجی اجتماعات میں شرکت نہ کریں۔
- یاد رکھیں کہ بزرگ اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو انفیکشن سے شدید بیماری کا زیادہ خطرہ ہے، جو جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
3. مجالس کے لیے ایس او پیز اور ہدایات
-
مجالس کا انعقاد کھلی اور ہوادار جگہ پر کریں۔
-
چہرے کے ماسک کا استعمال تمام افراد کے لئے یکینی بنایا جائے۔
-
نمازیوں کو چاہیے کہ وہ اپنی جائے نماز گھر سے لائیں۔
-
مساجد یا امام بارگاہ میں کوئی قالین یا چٹائی استعمال نہ کریں۔
-
فرش پر مجالس کے اہتمام کی صورت میں، تقریب سے پہلے مناسب ڈس انفیکشن کی جائے۔ -
-
جسمانی رابطہ، ہاتھ پکڑنے اور گلے ملنے سے گریز کیا جائے، کیونکہ اِس سے انفیکشن پھیلنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
-
واٹر ڈسپنسر اور کولر استعمال نہ کریں۔
-
وینٹیلیشن کے لئے کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں۔
-
بیمار، بوڑھے اور 15 سال سے کم عمر بچے محرم کے اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں۔
-
کوویڈ-19 علامات سے الگ ہونے کے لیے مقامات پر ہیلتھ ڈیسک قائم کئے جائیں۔
-
تبارک کو صرف ڈسپوزایبل پیکیجنگ میں تقسیم کیا جانا چاہیے۔
-
منتظمین کو ہجوم سے بچنے کے لئے پہلے سے حاضرین کی تعداد کا حساب لگانا چاہیے۔
4. جلوسوں اور بڑے اجتماعات کے دوران احتیاطی تدابیر
-
جلوس میں موجود ہر فرد کو ہمیشہ چہرے کا ماسک پہننا چاہئیے۔
-
عزاداروں اور دیگر شرکاء کو جلوس کے دوران مصافحہ نہیں کرنا چاہیے۔
-
بخار، کھانسی، گلے کی سوزش یا فلو جیسی علامات میں مبتلا کسی شخص کو بھی جلوس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔
-
جلوسوں سے پہلے اور بعد میں ہاتھوں کو کم از کم بیس سیکنڈ تک دھوئیں۔
-
محرم کے جلوس میں سطحوں کو غیر ضروری طور پر چھونے سے گریز کیا جائے۔
-
فاصلے سے زیارت کرتے ہوئے عقیدتی اشیاء (ذوالجناح ، عالم ، تزیہ ، شبیہ) کو چھونے، بوسہ دینے، گلے لگانے سے گریز کریں۔
-
جلوس میں ڈیوٹی پر موجود منتظمین اور سیکورٹی اہلکار کوویڈ-19 ایس او پیز پر سختی سے عمل درامد یکینی بنانا چائیے۔
-
محرم کے جلوسوں کے راستے میں خوراک/مشروبات کی تقسیم کے مقامات پر زیادہ بھیڑ سے بچیں۔
صحت تحفظ ہیلپ لائن
کوویڈ-19 سے متعلق اپ ڈیٹس اور ماہ محرم کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے رہنمائی حاصل کرنے کے لئے آپ حکومتِ پاکستان کی صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ یا کوویڈ-19 ہیلتھ ایڈوائزری پلیٹ فارم سے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔
اپنے سوال بولو کو بھیجیں!
کیا آپ کا ماہ محرم کے دوران کوویڈ-19 سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات سے متعلق کوئی سوال ہے؟ آپ ہمارے نمائندوں کو ہمارے فیس بک پیج کے ذریعے اپنے سوالات بھیج سکتے ہیں۔