نوٹ: احساس راشن رعایت پروگرام اور احساس راشن رعایت پروگرام پنجاب حکومت کی جانب سے معطل کردیں گئے ہیں۔

احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت، وہ خاندان جن کی ماہانہ آمدنی 50,000 روپے سے کم ہے، راشن کی خریداری پر ہر ماہ 1000 روپے کی رعایت حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ رعایت آٹا، چینی، دال اور گھی/کوکنگ آئل کی خریداری پر دی جارہی ہے۔ یہ رعایت نیشنل بینک آف پاکستان کے منتخب کردہ دکانوں کے ذریعے دستیاب ہو گی۔ یہ پروگرام پورے پاکستان میں دستیاب ہے، بشمول وہ قبائلی اضلاع جو اب صوبہ خیبر پختونخواہ کا حصہ ہیں۔

اِس مضمون میں ہم احساس راشن رعایت پروگرام کے لئے رجسٹریشن کا طریقہ کار بیان کریں گے۔

Ehsaas_Rashan_Families__Urdu_.png

احساس راشن رعایت پروگرام کے لئے اہلیت

پاکستان میں کوئی بھی خاندان جس کی ماہانہ آمدنی 50,000 روپے سے کم ہے وہ احساس راشن رعایت پروگرام کے لئے رجسٹر ہو سکتا ہے۔

احساس راشن رعایت پروگرام کے لئے رجسٹریشن

 رجسٹریشن کے وقت خاندان کا صرف ایک فرد احساس راشن رعایت پروگرام کے لئے رجسٹر ہو سکتا ہے۔ رجسٹر کرنے کے لئے، اپنا شناختی کارڈ نمبر بذریعہ ایس ایم ایس 8171 پر بھیجیں۔ اگر آپ پروگرام کے لئے اہل ہیں، تو آپ کو رجسٹریشن کے دو ہفتے بعد آپ کی رجسٹریشن کی تفصیلات کے ساتھ ایک پیغام موصول ہوگا۔

نوٹ: براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کی موبائل فون سم آپ کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ رجسٹرڈ ہو، تاکہ رجسٹریشن کے عمل میں کسی بھی قسم کے مسائل سے بچا جا سکے۔

احساس راشن رعایت کے تحت خریداری کا طریقہ کار

جب آپ کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو جائے، تو رعایتی قیمتوں پر راشن حاصل کرنے کے لئے درج ذیل اقدامات پرعمل کرِیں:

1. اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ساتھ کسی بھی کریانہ اسٹور پر جائیں، جو احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہے۔

2. دکاندار کو اپنا شناختی کارڈ دکھائیں۔ 

3. دکاندار احساس راشن رعایت پروگرام موبائل ایپ کے ذریعے آپ کے اہلیت کی تصدیق کرے گا۔

4. راشن خریدتے وقت آپ اپنی موبائل ایپلیکیشن میں اشیاء کی مقدار اور قیمتیں درج کریں۔

5. آپ کو 8171 سے 6 ہندسوں کے کوڈ کے ساتھ ایک ایس ایم ایس موصول ہوگا۔ دکاندار کو کوڈ دکھائیں تاکہ وہ اسے سسٹم میں داخل کر سکے۔

 6. کوڈ سسٹم میں داخل ہونے کے بعد آپ کو اپنا رعایتی بل ملے گا۔

احساس راشن ریاض ہیلپ لائن

اگر آپ کا احساس راشن ریاض پروگرام سے متعلق کوئی سوال ہے تو آپ پروگرام کی ہیلپ لائن 021111627627 پر کال کر سکتے ہیں۔

اپنے سوال بولو کو بھیجیں!

پاکستان میں مختلف سروسز کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لئے آپ ہمیں اِس بولو فیس بک پیج پر، پیر سے جمعہ، صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک نجی پیغام بھیج سکتے ہیں۔