عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے 30 جنوری 2022 کو کورونا وائرس کو وبائی مرض کے طور پر قرار دینے کے بعد سے، معذور افراد پر وائرس کے اثرات کے حوالے سے عالمی سطع پر کافی بحث ہوئی ہے۔ پاکستان میں جہاں کورونا وائرس کے کیسز کم ہو رہے ہیں، وہیں معذور افراد مختلف وجوہات کی وجہ سے دوسرے افراد کے مقابلے میں کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، بعض معذور افراد کو خراب صحت یا معذوری سے منسلک کسی بیماری کی وجہ سے شدید بیماری کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ مزید برآں، دیگر عوامل جیسے قابل اعتماد معلومات یا صحت کی صحولیات تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری، معذورافراد کی صحت کو مزید خراب کرنے کی وجہ ثابت ہو سکتی ہے۔
اِس مضمون میں، ہم معذور افراد کے لئے کورونا وائرس کی وبا کے سماجی اور طبی اثرات کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے اور پاکستان میں معذور افراد کے لئے چند ڈیجیٹل ٹولز سمیت متعدد جامع وسائل کے اِستعمال کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں گے۔
کسی آفت یا ایمرجنسی کے دوران معذور افراد کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کیا ہو سکتے ہیں؟
ایمرجنسی ایک جان لیوا واقعہ ہے جس کے لئے فوری کارروائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تاہم، ڈیزاِسٹر یعنی بڑے پیمانے پرتباہی پھیلانے والے واقعے کے ذیادہ سنگین اثرات ہوتے ہیں، جو پورے علاقے کو مغلوب کر دیتے ہیں۔ کسی دوسرے فرد کی طرح، معذوری سے متاثرہ افراد کو انہی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو دوسرے افراد کے لئے ضروری ہیں۔ چاہے وبائی امراض ہوں، قدرتی آفات، یا دیگر ہنگامی صورت حال، ضروری وسائل، صحت کی سہولیات ہوں یا اہم معلومات تک رسائی۔ تاہم معذور افراد کے لئے اِس دوران بڑا خلل پیدا ہوتا ہے۔ ایک حالیہ مثال کوروناوائرس کی ہے، جس کے دوران نافذ کیے گئے لاک ڈاؤنز اور دیگر پابندیوں نے پوری دنیا سمیت معزور افراد کو بھی متاثر کیا۔
سماجی رکاوٹیں اور خطرات
ذیل میں درج سماجی رکاوٹیں اور خطرات معذور افراد اور اِن کی دیکھ بھال کرنے والوں کی رہنمائی کے لئے اَہم ہیں۔
1. معذور افراد کے لئے سماجی رکاوٹیں
معذور افراد کے لئے کورونا وائرس کی وجہ سے چند سماجی رکاوٹیں موجود ہوتی ہیں جن میں درج ذیل شامل ہیں:
- حفظان صحت کے اقدامات پر عمل درآمد سے متعلق رکاوٹیں، جیسے پانی تک رسائی، جو جسمانی معذوری کی وجہ سے صفائی کے عمل کو مشکل بنا سکتی ہے۔
- کورونا وائرس جیسی بیماری کے پھیلنے کے دوران مطلوبہ امداد کی کمی کی وجہ سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں دشواری، جس کے لئے پرہجوم جگہوں سے گریز اور بیماری سے بچنے کے لئے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
- اشیاء کو چھونے سے ارد گرد کے ماحول سے معلومات حاصل کرنے میں دشواری۔
- کورونا وائرس سے متعلقہ رکاوٹوں کی وجہ سے بات کرنے میں دشواری۔ مثال کے طور پر، کمزور سماعت والے افراد کو بات چیت کرنے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کیونکہ وہ چہرے کے ماِسک پہنے ہوئے افرد کے ہونٹ نہ دیکھ کربات نہیں سمجھ سکتے یعنی لپ ریڈنگ نہیں کر سکتے۔
-
ضروری معلومات تک رسائی میں دشواری۔
2. معذور افراد کے لئے خطرات
کورونا وائرس کی وبا کے دوران معذور افراد کے لئے بہت سے خطرات ہو سکتے ہیں جن میں درج ذیل شامل ہیں:
- پہلے سے موجود بیماری یا علاج کی سہولیات تک رسائی میں دشواری جیسے کہ دیکھ بھال کرنے والے فرد تک رسائی میں رکاوٹ یا معمولات میں اچانک تبدیلی ذہنی عارضے میں مبتلا مریض کو منفی طور پر متاثر کر سکتے ہیں۔
- لاک ڈاؤن، ضروری اشیاء کی قلت، یا دیکھ بھال کرنے والے تک رسائی کی وجہ سے مطلوبہ خدمات تک رسائی مین دشواری۔
معذور افراد کے لئے کورونا وائرس کے جامع وسائل اورڈیجیٹل ٹولز
1. سماعت سے محروم اور گونگے پن سے متاثر افراد کے لئے ڈیجیٹل ٹولز
سماعت سے محروم اور گونگے پن سے متاثر افراد کے لئے درج ذیل ڈیجیٹل ٹولز مددگار ثابت ہو سکتے ہیں:
- پاکستان سائن لینگوئج پورٹل ان لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے جو سماعت یا گویائی سے متعلق کسی معذوری سے متاثرہیں۔ ایسے افراد تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے نئی مہارتیں سیکھنے کے لئے اِس پورٹل پر موجود مختلف وسائل کا اِستعمال کر سکتے ہیں۔ مذید معلومات کے لئے اِس پاکستان سائن لینگوئج پورٹل لنک پر کلک کریں۔
- وائس فار یو انڈرائد، آئی فون اور آئی پیڈ کے لئے ایک موبائل ایپ ہے جو صارفین کو تصاویر کے ذریعے بات چیت کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ چونکہ گویائی اور سماعت کی کمزوری میں مبتلا افراد کے لئے کوروناوائرس کی وجہ سے اشاروں کی زبان اور لپ ریڈنگ کا اِستعمال مشکل ہو گیا ہے، اِس لئے تصاویر کا اِستعمال موبائل اِسکرین پر اپنے اظہار کے لئے بہتر بات چیت کرنے میں معاِون ثابت ہوسکتا ہے۔
-
گوگل ٹرانسلیٹ ویب براؤزر اینڈرائیڈ، آئی فون اور آئی پیڈ کے ذریعے دستیاب ہے اور اردو میں ٹیکسٹ ٹو اِسپیچ فیچر کے ساتھ آتی ہے، ساتھ ہی یہ ایپ پاکستان کی کئی علاقائی زبانوں سمیت درجنوں دیگر زبانوں میں بھی دیستاب ہے۔ گوگل ٹرانسلیٹ ٹیکسٹ ٹو اِسپیچ فیچر معذور افراد کے لئے ٹائپ شدہ جمعلے آواز کی صورت میں اِس پاِس کے لوگوں کوسنانے کے لئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ مزید برآں، یہ ایپ معذور افراد کو الیکٹرانک آواز میں جملوں کا ترجمہ پڑھ کر بھی سنا سکتی ہے، جو ہنگامی حالات یا آفت کے پیش نظر ترجمے کی رکاوٹوں کو دور کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
2. بصارت سے محروم افراد کے لئے ڈیجیٹل ٹولز
اِسکرین ریڈرز
اِسکرین ریڈرز بصارت سے محروم افراد کو ڈیجیٹل آلات تک رسائی میں معونت فراہم کرتا ہے۔ بصارت سے محروم لوگوں کے لئے بنائے گئے چند جامع اِسکرین ریڈرز میں درج ذیل شامل ہیں:
- این وی ڈی اے ونڈوز کے آپریٹنگ سسٹمز کے لئے ایک مفت اِسکرین ریڈر ہے جو نابینا افراد اور ان لوگوں کے لئے بنایا کیا گیا ہے جو کمزور بصارت رکھتے ہیں۔ یہ مائیکروسافٹ ورڈ، پاورپوائنٹ، ایکسل، ورڈ پیڈ، ویب براؤزرز اور دیگر مختلف ایپلی کیشنز کے ساتھ کام کرتا ہے، اور مینیوز کو پڑھ کر صارف کی ایپلی کیشنز کو اِستعمال کرنے میں مدد کرتا ہے۔
- بی مائی آئیز ایک مفت ایپ ہے جو اینڈرائیڈ، آئی فون اور آئی پیڈ کے لئے دستایب ہے۔ یہ ایپ رضاکاروں کی کمیونٹی سے منسلق ہے، اور صارف کی درخواِست پر مختلف کاموں میں ان کی مدد کے لئے کمیونٹی کے افراد کو معاِونت فراہم کرنے کے لئے مشغول کرتا ہے۔
- سپر سینس ایک ایسی ایپ ہے جو نابینا اور بصارت سے محروم صارفین کو پڑھنے، جگہیں دریافت کرنے اور اشیاء تلاش کرنے میں مدد کرتی ہے۔ یہ ایپ جو اینڈرائیڈ، آئی فون اور آئی پیڈ کے لئے دستایب ہے۔
-
ٹیپ ٹیپ سی آلات کے لئے ایک موبائل ایپ ہے جو لوگوں کو اپنے سامنے موجود چیز کی تفصیل بتاتی ہے۔ نابینا افراد اپنے سامنے موجود چیز کی تصویر ٹیپ کر کے لے سکتے ہیں، جس کے بعد ایپ اِس چیز کے بارے میں تفصیلات پڑھ کر سناتی ہے۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ، آئی فون اور آئی پیڈ کے لئے دستایب ہے۔
ٹیکسٹ ٹو اِسپیچ سروسز
ٹیکسٹ ٹو اِسپیچ سروسز کی مختلف ایپ آپ کو انگریزی اور اردو زبان میں الفاظ کو پڑھ کر سنا سکتی ہیں۔ ٹیکسٹ ٹو اِسپیچ سروسز کے بارے میں درج ذیل معلومات دیکھیں:
- آپ گوگل ٹرانسلیٹ یا نیچرل ریڈر کے ذریعے منخب شدہ دستاویزات اور جمعلے سن سکتے ہیں۔
گوگل ٹرانسلیٹ اردو اور انگریزی دنوں زبانوں میں کسی بھی فون، کمپیوٹر یا ٹیبلیٹ کے ذریعے مفت اِستعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ گوگل ٹرانسلیٹ ویب برا وئزر یا ایپ کے ذریعے اِستعمال کر سکتے ہیں۔
- نیچرل ریڈر ونڈوز اور میک کے لئے دستیاب انگریزی زبان کی مفت ٹیکسٹ ٹو اِسپیچ ایپ ہے۔ آپ اِس ایپ میں جملے، پیراگراف یا مکمل دستاویزات پیسٹ کر کے سن سکتے ہیں۔
3. جسمانی طور پر معذور افراد کے لئے ڈیجیٹل ٹولز
وائس کنٹرول کو آن کر کے یا اپنے آپریٹنگ سسٹم پر ایپ انسٹال کر کے، آپ ڈیجیٹل آلات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہدایات دے سکتے ہیں۔
ونڈوز: مائکرو سافٹ کے ونڈوز پر مبنی ڈیجیٹل آلات معذور افراد کے لئے بول کر آلات کو کنٹرول کرنے کا فیچر فراہم کرنے ہیں۔ آپ اِس فیچر کو درج ذیل مینیو سے آن کر سکتے ہیں:
Menu -> System Preferences -> Accessibility -> Voice Control
میک: میک ڈیوائسز اِستعمال کرنے والے افراد بول کر آلات کو کنٹرول کرنے کا فیچر درج ذیل مینیو سے آن کر سکتے ہیں:
Apple menu -> System Preferences -> Accessibility -> Voice Control
ئی فون اور آئی پیڈ: آپ اپنے آئی فون یا آئی پیڈ پر بول کر آلات کو کنٹرول کرنے کا فیچر درج ذیل مینیو سے آن کر سکتے ہیں:
Settings –> Accessibility
اینڈرائیڈ: وائس ایکسس ایک اینڈرائیڈ ایپ ہے جو آلات کو کنٹرول کرنے کا فیچراینڈرائیڈ سے چلنے والے ڈیجیٹل آلات پر فراہم کرتی ہے۔
اردو میں اِسپیچ ٹو ٹیکسٹ ایپس بھی موجود ہیں، جن کے ذریعے بول کر ٹائپنگ کی جا سکتی ہے، یعنی آپ کے الفاظ بولنے پر دستاویزی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ ایسی ایپس میں درج ذیل شامل ہیں:
- اردو وائس ٹائپنگ پاکستان (آن لائن)
- اردو پاکستان وائس ٹو ٹیکسٹ کنورٹر مفت (آن لائن)
- اردو وائس ٹائپنگ (انڈرائڈ)
- اردو وائس ٹائپنگ اِسپیچ ٹو ٹیکسٹ ایپ (انڈرائڈ)
- اردو وائس ٹو ٹیکسٹ ٹائپنگ (انڈرائڈ)
اپنے سوال بولو کو بھیجیں!
کیا آپ کا معزور افراد اور اُن کے لئے سہولت سے متعلق کوئی سوال ہے؟ آپ اپنے سوالات ہمارے اِس فیس بک پیج کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ بولو ٹیم پیر سے جمعہ، صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک سوالات کے جواب دیتی ہے۔