بے نظیر انکم سپورٹ پرگرام / بے نظیر کفالت پروگرام (بی آئی اِیس پی) حکومتِ پاکستان کا ایک فلاحی پروگرام ہے جس کے تحت مستحق افراد کو غیر مشروط طور پر نقد رقم فراہم کی جاتی ہے۔ اِس پروگرام کے تحت پاکستان کے تمام اضلاع میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والی خواتین اور خواجہ سرا افراد کو ہر تین ماہ بعد 8500/9000 روپے کا وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے۔

رقم کی تقسیم بائیو میٹرک تصدیق کے ذریعے اے ٹی ایم، ملک بھر میں منتخب کردہ دکانوں اور شراکت دار بینکوں کی مخصوص کیمپ سائٹس کے ذریعے کی جاتی ہے۔ بینک الفلاح بے نظیر کفالت پروگرام کا شراکت دار بینک ہے جو آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ کے لئے ادائیگیاں فراہم کرتا ہے۔ جبکہ حبیب بینک بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ کے لئے نامزد بینک ہے۔

Bolo (3).png

بے نظیر کفالت پروگرام کے لئے اہلیت کی جانچ کا طریقہ؟

بے نظیر کفالت پروگرام کے لئے اہلیت کا تعین حکومت پاکستان کی جانب سے سروے کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہ سروے پاکستان بھر میں کیا جاتا ہے اور ہر خاندان میں صرف ایک فرد پروگرام کے لئے اہل ہے۔

سروے بلکل مفت ہے۔ جن خاندانوں کا پروگرام کے لئے سروے کیا جا چکا ہو وہ اِس

ویب پورٹل کے ذریعے اپنی اہلیت کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ یا معلومات حاصل کرنے کے لئے آپ اپنا شناختی کارڈ نمبر یا سروے کے وقت آپ کو دیا گیا ٹوکن نمبر8171 پر ایس ایم ایس کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔

بے نظیر کفالت پروگرام سروے شدہ خاندانوں کو ان کی اہلیت اور نقد رقم کی تقسیم کے مرحولوں کے حوالے سے سروے کے وقت صارف کی طرف سے فراہم کیے گئے نمبر پر 8171

 سے پیغامات بھی بھیجتا ہے۔

نوٹ: بے نظیر کفالت پروگرام صارفین کو صرف 8171 سے پیغامات بھیجتا ہے۔ اگر آپ کو نیشنیل سوشیو اکنامک سروے کے حوالے سے یا نقد رقم کی تقسیم سے متعلق کوئی پیغام کسی نامعلوم نمبر سے موصول ہو تو ہرگز اِس کا جواب نہ دیں، نہ ہی کسی قسم کی ذاتی تفصیلات فراہم کریں۔ جیسے آپ کا نام، شناختی کارڈ نمبر، پتہ، یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات۔ کیونکہ یہ جعل سازی کے ذریعے آپ کی ذاتی معلومات چوری کرنے اور اِس کے غلط استعمال کا طریقہ ہوتا ہے۔ اگر آپ کو ایسا کوئی بھی پیغام موصول ہو تو فوراً اِس کی اطلاع دینے کے لئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اٹھارٹی کو 080055055 پر کال کریں۔

BISP Registration.png

بے نظیر کفالت پروگرام کے لئے کون اہل نہیں ہے؟

بے نظیر کفالت پروگرام کے لئے صرف مستحق افراد اہل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ درج ذیل افراد پروگرام کے لئے اہل نہیں ہیں:

۔ وہ لوگ جو فائلر ہیں۔ یعنی اُن کی آمدنی ایک مقررہ سطح سے زیادہ ہے، جس کی وجہ سے اُن پر ٹیکس کی ادائگی لازم ہے۔

۔ وہ افراد جو گاڑی کے مالک ہیں۔

۔ سرکاری ملازمین اور اِن کے شریک حیات۔

۔ وہ افراد جو کہ بیرون ملک سفر کرچکے ہوں۔

 

اگر آپ کو سروے میں شامل نہیں کیا گیا تو آپ اِس حوالے سے کیا کرسکتے ہیں؟

وہ خاندان جو سروے کے دوران بے نظیر کفالت پروگرام کے لئے اپنا اندراج نہیں کروا سکے، بے نظیر این ایس ای آر رجسٹریشن سینٹر میں اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

وہ خاندان جن کی رجسٹرین سروے ٹیم کرواچکی ہے، اِنہیں دوسری مرتبہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔

 

آپ اپنے قریبی رجسٹریشن سینٹر کا پتہ اِس نیشنیل سوشیو اکنامک سروے کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

قریبی بے نظیر این ایس ای آر رجسٹریشن سینٹر کا پتہ تلاش کرنے کا طریقہ؟

رجسٹریشن سینٹر کا پتہ معلوم کرنے کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

- نیشنیل سوشیو اکنامک سروے کی ویب سائٹ پر جائیں۔

- ڈراپ ڈاؤن مینو سے اپنے ضلع کا نام منتخب کریں۔

BISP.png

- اپنے قریبی سینٹر کا پتہ تلاش کرنے کے لئے اسکرین کے نیچے 'بے نظیر این ایس ای آر رجسٹریشن سینٹر 'کے بٹن پر کلک کریں۔

 - ڈراپ ڈاؤن مینو سے اپنے ضلع کا نام منتخب کریں اور سرچ بٹن پر کلک کریں۔

- آپ کے قریبی بے نظیر این ایس ای آر رجسٹریشن سینٹرز کا پتہ آپ کی سکرین پر آجائے گا۔

Locate BISP Center.png

اپنا ضلع منتخب کرنے کے بعد، آپ اپنے ضلع میں سروے کے آغاز سے متعلق معلومات ویب سائٹ پر سبز رنگ کی پٹی سے دیکھ سکتے ہیں۔

Process for BISP Registration.png

بے نظیر انکم سپورٹ پرگرام / بے نظیر کفالت پروگرام کے لئے اہلیت کی جانچ کرنے کے لئے ہدایات (مختصر ویڈیو)

بے نظیر کفالت پروگرام کی ہیلپ لائن پر کال کریں۔ اگر آپ کو بے نظیر اکفالت پروگرام کے حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات درکار ہو یا آپ کو اپنی شکایت درج کروانی ہو تو آپ پروگرام کی ہیلپ لائن 080026477 پر کال کرسکتے ہیں۔

آپ اپنے شکایت وفاقی محتسب کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی درج کرواسکتے ہیں۔

اپنے سوال بولو کو بھیجیں!

پاکستان میں موجود سماجی بہبود، کم آمدنی والے گھرانوں خاص طور پر خواتین کی مالی امداد اور دیگر خدمات کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کے لئے آپ ہمیں ہمارے فیس بک پیج یا ہماری ویب سائٹ پرموجود چیٹ باکس کے ذریعے نجی پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ہماری ٹیم پیر تا جمعہ صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک سوالات کے جوابات دیتی ہے۔