پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جو کہ مہاجرین کی ایک بہت بڑی تعداد کو پناد دیے ہوئے ہیں ۔ان افغان مہاجرین کی سہولت کے لیے حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں ، عالمی اور مقامی غیر سرکاری اداروں کے تعاون سے مختلف خدمات کے انتظامات کیے ہیں۔ جو کہ ملک کے مختلف حصوں میں فراہم کی جاتی ہیں۔
اس مضمون میں ہم پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے موجود خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔
پروف آف رجسٹریشن سنٹر / افغان کارڈ تجدید سنٹر
نادرا اقوام متحدہ کےافغان مہاجرین کے لیے مخصوص ادارہ یو۔این۔ایچ۔سی۔آر کے تعاون سے افغان مہاجرین کے لیے پروف آف رجسٹریشن سنٹر زپاکستان میں چلاتا ہے۔ ان رجسٹریشن سنٹر ز پر پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین اپنے افغان کارڈ کی ترمیم اور تجدید کرواسکتے ہیں اور ساتھ ساتھ اپنے بچوں کو بھی رجسٹر کرواسکتے ہیں۔ آپ ان سنٹرز کے حوالے سے تفصیلی معلومات اس ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔
پاکستان میں فی الوقت فعال پروف آف رجسٹریشن سنٹر ز کی فہرست درج ذیل ہے۔
صوبہ/ علاقہ | پتہ | رابطے کے لیے معلومات |
اسلام آباد |
پروف آف رجسٹریشن سنٹر، اسلام آباد | 0300-5018568 |
پنجاب |
پروف آف رجسٹریشن سنٹر، لاہور مکان نمبر 557، بلاک گی، سبزہ زار سکیم، لاہور | 0300-5018568 |
پروف آف رجسٹریشن سنٹر، میانوالی 8/11 اے، نزد میانوالی سٹیڈیم، بنوں روڈ، مسلم کالونی، میانوالی | ||
سندھ |
پروف آف رجسٹریشن سنٹر، کراچی مکان نمبر بی-16، سیکٹر نمبر24-اے، سکیم 33، پی-سی-ایس-آئی-آر سوسائٹی، کراچی
| 0300-41112008 |
خیبر پختونخوا |
پروف آف رجسٹریشن سنٹر، پشاور | 0300-0544491 |
پروف آف رجسٹریشن سنٹر، کوہاٹ مکان نمبر 13، سیکٹر ۹، پراچہ سٹریٹ، فیز 1، کے-ڈی-اے، کوہاٹ | 0300-0544492 | |
پروف آف رجسٹریشن سنٹر، لوئر دیر / چکدرہ محمد علیم ہاوّس، شہسدہ، تحصیل اندیزئی، چکدرہ
| 0300-0544496 | |
پروف آف رجسٹریشن سنٹر، ہری پور مدنی محلہ نزد قبرستان، سیکٹر 3، کلابات ٹاوّن شپ سکیم، ہری پور | 0300-8585600 | |
بلوچستان |
پروف آف رجسٹریشن سنٹر، کوئٹہ مکان نمبر 169-جئی، بلاک نمبر 5، نزد کوئٹہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی گراوئنڈ، سٹیلائیٹ ٹاوّن، کوئٹہ |
0333-1511636 0300-7819601 |
والنٹری ریپیٹرری ایشن سنٹر/ رضاکارانہ واپسی کے مراکز
یو-این-ایچ-سی-آر افغان کمشنریٹ کے تعاون سےخیبر پختونخوا اور بلوچستان میں رضاکارانہ واپسی کے مراکز چلاتا ہے۔ ان مراکز کا کام پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین، جو کہ رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس جانا چاہتے ہیں، کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔
افغان مہاجرین جو رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس جانے کے خواہاں ہیں، وہ یو۔این۔ایچ۔سی۔آر سے کی جانب سے نقد امداد کے مستحق ہیں۔ اس نقد امداد کا مقصد افغانستان میں افغان مہاجرین کو دوبارہ آبادکاری میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس امداد کو وصول کرنے کے لیے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں موجود رضاکارانہ واپسی کے مراکز سے رضاکارانہ واپسی کا فارم حاصل کرنا ضروری ہے۔
آپ رضاکارانہ واپسی اور نقد امداد کے حوالے سے تفصیلی معلومات یو-این-ایچ-سی-آر کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
پاکستان میں فی الوقت فعال رضاکارانہ واپسی کے مراکز کی تفصیلات درج ذیل ہے۔
صوبہ | پتہ | رابطہ نمبر |
خیبر پختونخوا |
رضاکارانہ واپسی مرکز ازاخیل پایاں، نوشہرہ |
00923000544491 00923000544492 00923000544496 00923008585600 |
بلوچستان |
رضاکارانہ واپسی مرکز کلی صوفیان نزد غازہ بند بلیلی، کوئٹہ |
00923330792974 00923337819601 00923330792969 00923331511636
|
پناہ کے حوالے سے معلومات اور معاونت
یو-این-ایچ-سی-آر پاکستان اپنے شراکتی اداروں کے تعاون سے افغان مہاجرین کو پاکستان میں پناہ کے حوالے سے معلومات اور معاونت فراہم کرتا ہے۔ یہ سروس ان افغان مہاجرین کے لیے ہے جن کے پاس افغان کارڈ یا افغان شہری کارڈ موجود نہیں۔
آپ پاکستان میں پناہ کے حوالے سے تفصیلی معلومات یو-این-ایچ-سی-آر کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ پاکستان کے علاوہ کسی دوسرے ملک میں پناہ لینا چاہ رہے ہیں تو آپ یو-این-ایچ-سی-آر کی ہیلپ پیج پر معلومات لے سکتے ہیں۔
یو-این-ایچ-سی-آر اور اس کے شراکتی ادارے جو پاکستان میں پناہ کے حوالے سے افغان مہاجرین کو معاونت فراہم کرتے ہیں، ان کی معلومات درج ذیل ہیں۔
صوبہ/ علاقہ | ادارہ | رابطے کے لیے معلومات |
اسلام آباد، پنجاب اور آزاد جموں کشمیر |
یو-این-ایچ-سی-آر ویب سائٹ: |
ہاٹ لائن: 0304-1111437 0301-5018568 ای-میل:pakisprt@unhcr.org |
شارپ، اسلام آباد پتہ: مکان نمبر 26-بی، گلی نمبر 687، جی- 3/13، اسلام آباد ویب سائٹ: |
ہیلپ لائن: 0334-1112004 آفس لینڈ لائن: 051-2300809-10 | |
شارپ، لاہور پتہ: مکان نمبر 365، پاک بلاک، علامہ اقبال ٹاوّن، لاہور |
ہیلپ لائن:
| |
شارپ، میانوالی پتہ: مکان نمبر 5-اے، رحمان سٹریٹ، اصامہ گارڈن، نزد مسلم کالونی، میانوالی |
ہیلپ لائن: آفس لینڈ لائن: 0459-232236 | |
خیبر پختونخوا |
یو-این-ایچ-سی-آر ، پشاور پتہ: مکان نمبر 1، گل مہر لین، یونیورسٹی ٹاوّن، پشاور |
ہیلپ لائن: ای-میل: |
شارپ، پشاور مکان نمبر 13، جمال الدین افغانی روڈ نزد مومن خان مسجد، یونیورسٹی ٹاون، پشاور ویب سائٹ: |
رابطہ نمبر: پروٹیکشن ہیلپ لائن: 0345-0036612 0345-0036613 | |
شارپ مین آفس پشاور پتہ: گنڈا پور ہاوّس – 68-سی2-اے، صاحبزادہ عبدالقیوم روڈ، یونیورسٹی ٹاوّن، پشاور |
رابطہ نمبر: | |
شارپ، مردان |
ہیلپ لائن: 0315-5009502 آفس رابطہ نمبر: | |
شارپ ہری پور پتہ: نواز ہاوّس، گلی نمبر 1 نزد ریلوے پھاٹک، تلوکار روڈ، ہری پور |
ہیلپ لائن: 0315-5009501 آفس رابطہ نمبر: | |
شارپ، کوہاٹ |
ہیلپ لائن: 0315-5009503 آفس رابطہ نمبر: | |
شارپ تیمرگڑہ ، مین تیمرگڑہ روڈ، میاں بانڈہ، لوئر دیرBYCO |
| |
بلوچستان |
یو-این-ایچ-سی-آر |
ہیلپ لائن: رابطہ نمبر |
سحر، کوئٹہ پتہ: مکان نمبر 154، فیز 1، شہباز ٹاوّن، کوئٹہ |
رابطہ نمبر: 0316-8606243 [واٹس-ایپ پہ بھی موجود] ای-میل: | |
سندھ |
یو-این-ایچ-سی-آر |
رابطہ نمبر: |
شارپ، کراچی پتہ: بی-204/اے، بلاک نمبر 10، گلشن اقبال، کراچی ویب سائٹ: |
رابطہ نمبر: 021-34811571 |
اربن رفیوجی سپورٹ یونٹ
افغان کمیشنریٹ خیبر پختونخوا نے یو-این-ایچ-سی-آر اور جی-آئی-زی کی شراکت سے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے لیے اربن رفیوجی سپورٹ یونٹ قائم کیا ہے۔ اس یونٹ کا مقصد پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو صحت، تعلیم، تحفظ اور رضاکارانہ واپسی کے حوالے سے معلومات اور معاونت فراہم کرنا ہے۔ اس یونٹ میں تعلیم، صحت ، حفاظت اور معاش کے لیے الگ شعبے قائم کیے گئے ہیں۔ آپ اربن رفیوجی سپورٹ یونٹ کے حوالے سے تفصیلی معلومات افغان کمشنریٹ کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔
صوبہ | ادارہ | رابطے کی معلومات |
خیبر پختونخوا | افغان کمیشنریٹ خیبر پختونخوا | 091-111666227 |
افغان کمشنریٹ
افغان کمشنریٹ سرکاری ادارہ ہے جو کہ چاروں صوبوں میں وزارتِ ریاستی و سرحدی امور کے ماتحت کام کرتا ہے۔ افغان کمشنریٹ یو-این-ایچ-سی-آر، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے نقل مکانی [یو-این-مائیگریشن] اور دیگر عالمی اور مقامی این-جی-اوز کے ساتھ مختلف پروگراموں پر شراکت سے کام کرتا ہے۔ افغان کمشنریٹ سے رابطے کے لیے معلومات درج ذیل ہیں۔
صوبہ | پتہ | رابطے کے لیے معلومات |
افغان کمشنریٹ اسلام آباد |
این-ایف-پی بلڈنگ، تھرڈ فلور، ماعو ایریا، جی-4/10، اسلام آباد |
رابطہ نمبر |
افغان کمشنریٹ خیبر پختونخوا |
پی-ڈی-اے بلڈنگ، فیز 5، حیات آباد، پشاور |
رابطہ نمبر: 091-9217077 ای-میل: |
افغان کمشنریٹ پنجاب |
203-ڈی، اپر مال سکیم، لاہور ویب سائٹ: |
رابطہ نمبر: 042-35877026 |
افغان کمشنریٹ بلوچستان |
99-بی چمن ہاوسنگ سکیم، ائیر پورٹ روڈ، کوئٹہ |
رابطہ نمبر: ای-میل: |
افغان کمشنریٹ سندھ |
- |
آپ افغان کمشنریٹ سندھ سے براہ راست رابطہ فیس بک کے ذریعے کرسکتے ہیں |
اربن کوہیجن ہب
اربن کوہیجن ہبز' جرمن ادارے جی-آئی-زی اور مقامی این-جی-اوز کے اشتراک سے قائم کیے گئے مراکز ہیں۔ ان مراکز کا مقصد میزبان برادریوں اور افغان مہاجرین میں ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
یہ مراکز تعلیم اور ہنر سے متعلق مختلف کورسز فراہم کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ یہ قانونی معاملات ، نفیساتی و سماجی مسائل اور صحت کے حوالے سے مسائل پر افغان مہاجرین اور میزبان برادری کو معاونت فراہم کرتے ہیں۔
ان مراکز سے رابطے کے لیے معلومات درج ذیل ہیں۔
مقام | ادارہ |
رابطے کے لیے معلومات |
اسلام آباد/ راولپنڈی |
انسپائر پاکستان 46-ایف، گلی نمبر 16، خیابان سر سید، راولپنڈی |
051-4259152 051-2712141
|
کراچی، سندھ |
انسپائر پاکستان گلزار ہجری، سکیم 33، کراچی |
051-4259152 051-2712141
|
کوئٹہ، بلوچستان |
واٹر اینوائرمنٹ اینڈ سینیٹیشن سوسائٹی بریوریی روڈ، کوئٹہ |
081-2450168 |
قانونی امداد برائے افغان مہاجرین
شارپ پاکستان مین افغان مہاجرین کو مختلف مسائل کے حوالے سے قانونی امداد فراہم کرتا ہے۔ آپ شارپ سے رابطے کے لیے معلومات اوپر دیکھ سکتے ہیں یا ان کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔
اس ک علاوہ شارپ پاکستان 'ریفیوجی کنیکٹویٹی تیٹ ورک' چلاتا ہے جو کہ پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے مختلف اداروں کی طرف سے مہیا کی گئی خدمات کے حوالے سے معلومات ایک پلیٹ فارم پر فراہم کرتا ہے۔ آپ ان ادراوں سے رابطے کے لیے معلومات ان کی ویب سائٹ سے حاصل کرسکتے ہیں یا ان کی 7/24 فعال ہیلپ لائن 03341112004 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
بولو سے رابطہ کریں!
اگر آپ پاکستان میں مقیم افغان مہاجر ہیں اور آپ کو پاکستان میں موجود مختلف خدمات کے حوالے سے معلومات چاہیے تو آپ ہمیں ہمارے فیس-بک پیج کے ذریعے پیغام بھیج سکتے ہیں۔ ہماری تربیت یافتہ ماڈرئٹیرز کی ٹیم پیر سے جمعہ صبح 9 سے شام 5 بجے تک سوالات کے جواب دیتی ہے۔